طوطا ’اسپوڈلز‘ دنیا کا معمر ترین زندہ پیراکیٹ قرار، گنیز بک میں نام شامل

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے ایک خاندان کے پالتو پیراکیٹ (طوطے) ’اسپوڈلز‘ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے باضابطہ طور پر دنیا کا معمر ترین زندہ پیراکیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

گنیز بک کے مطابق اس منفرد پرندے کی عمر 32 سال اور 86 دن ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوسط عمر سے دگنی زندگی کا منفرد اعزاز

چارلسٹن کی رہائشی امانڈا بیتھ کے پالتو پرندے اسپوڈلز نے یہ منفرد اعزاز ایک ایسے وقت میں حاصل کیا ہے جب عام طور پر قید میں پالے جانے والے پیراکیٹس کی اوسط عمر محض 15 سے 20 سال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فراسان جزائر کے ساحلوں کی طرف ’طوطا مچھلی‘ کو کیا چیز کھینچ لاتی ہے؟

اسپوڈلز نے اپنی اوسط عمر سے کہیں زیادہ جی کر ماہرین اور پرندوں کے شوقین افراد کو حیران کر دیا ہے۔

والدہ کی طرف سے ملا ہوا یادگار تحفہ

پرندے کی مالکن امانڈا بیتھ نے بتایا کہ انہیں اسپوڈلز 1997 میں ان کی والدہ نے تحفے میں دیا تھا اور اس وقت اس کی عمر تقریباً 3 سال تھی۔ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس پرندے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

’یہ مرتا ہی نہیں‘، مالکن کا مزاحیہ تبصرہ

اپنے پالتو پرندے کی غیرمعمولی طویل عمر پر مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے امانڈا نے کہا کہ “میں ہمیشہ مذاق میں کہتی ہوں کہ یہ مرتا ہی نہیں، اس لیے میں اسے کھانا کھلاتی رہتی ہوں اور یہ جیتا چلا جا رہا ہے۔”

ہر صبح کا آغاز ’پریٹی برڈ‘ سے

انہوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر کے باعث اگرچہ اسپوڈلز اب پہلے کی طرح زیادہ باتیں نہیں کرتا، لیکن وہ آج بھی روایتی انداز برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہر صبح “پریٹی برڈ” (پیارا پرندہ) کہہ کر اپنے دن کا آغاز کرتا ہے۔

پہلی مالکن کی اچھی تربیت کا عکس

امانڈا کے مطابق’اس کی شخصیت بہت پیاری ہے۔ اس کی عادات اور بولے جانے والے الفاظ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی پہلی مالک بھی کوئی بہت اچھی خاتون تھیں، کیونکہ اسپوڈلز جس انداز میں پیش آتا ہے، اس سے یہی محسوس ہوتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:اسد علی طور کو طوطے کیوں بیچے؟ طوطا فروشوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد

اسپوڈلز کی اس غیرمعمولی عمر اور عالمی ریکارڈ نے اسے دنیا بھر میں ایک منفرد شناخت دلائی ہے اور یہ پرندوں سے محبت کرنے والوں کے لیے حیرت اور خوشی کا باعث بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی