اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 سے لاعلمی کا اظہار

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہاکہ جب یہ بل ایوان میں پیش ہوا تو اس وقت پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 کے بارے میں مجھے بتایا کیوں نہیں گیا۔

انہوں نے کہاکہ جس وقت پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 ایوان میں لایا گیا تو مجھے نہیں بتایا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل 2026 سے لاعلمی پر سخت ایکشن لوں گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ انگریز دور کے نوآبادیاتی نظام کا قانون ممکن نہیں ہے۔

پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز بل کیا ہے؟

ایسا مجوزہ قانون جس کے ذریعے پنجاب حکومت بار بار جرم کرنے والوں اور سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا اختیار لینا چاہتی ہے۔

اس بل کا مقصد ایسے افراد کو کنٹرول کرنا بتایا گیا ہے جو بار بار جرائم، گینگ سرگرمیوں، بھتہ خوری، منشیات، سائبر جرائم یا عوامی بدامنی جیسے معاملات میں ملوث سمجھے جائیں۔ سرکاری مؤقف کے مطابق یہ پرانے قوانین کی جگہ نیا قانون لانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp