شمالی علاقوں میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے پر شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:زمین کی گردش میں غیر معمولی تیزی، رواں سال کے دن معمول سے مختصر ہونے لگے

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری آگاہی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلنے سے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF)، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ادارے نے بالائی علاقوں، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے افراد اور سیاحوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں 26 تا 31 مئی شدید گرمی اور موسمی خطرات کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے مقامی شہریوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے سرکاری ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی