خیبرپختونخوا: آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات، 2 بچے جاں بحق، مدرسے کی 20 سے زیادہ طالبات زخمی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 الگ الگ واقعات میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔ ضلع لوئر دیر میں خواتین کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زیادہ طالبات زخمی ہوگئیں، جبکہ ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے اور ایک ہی خاندان کے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

لوئر دیر میں خواتین کے مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے کے وقت مدرسے میں قریباً 250 طالبات موجود تھیں۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سے زیادہ طالبات زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد واڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار زخہ خیل میں آسمانی بجلی ایک رہائشی مکان پر گری، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے گھر پر گری، جس سے مکان کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق اسی خاندان سے ہے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے دونوں واقعات کی مزید تفصیلات اور نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟