پلے اسٹیشن کے شائقین کے لیے بڑا جھٹکا، سونی کا گیمز کی فزیکل ڈسکس ختم کرنے کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2028 سے پلے اسٹیشن کنسولز کے لیے جاری ہونے والی نئے ویڈیو گیمز کی فزیکل ڈسکس کی تیاری بند کر دے گی جس کے بعد تمام نئے گیمز صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو گیمز کھیلنے والے 3 کروڑ پاکستانی کس طرح ڈالر کما رہے ہیں؟

سونی کے پلے اسٹیشن ڈویژن کے سینیئر ڈائریکٹر برائے مواد و مواصلات، سِڈ شومن نے بدھ کے روز پلے اسٹیشن بلاگ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ صارفین کی جانب سے فزیکل میڈیا کے مقابلے میں ڈیجیٹل خریداری کو ترجیح دینے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر کیا گیا ہے جسے انہوں نے قدرتی پیشرفت قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جن گیمز کو جنوری 2028 سے پہلے جاری کیا جا چکا ہوگا یا جن کی ریلیز اس تاریخ سے قبل طے ہے ان کے فزیکل ڈسک ورژنز برقرار رہیں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

سونی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی گیمز ریٹیل اسٹورز کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم امکان ہے کہ فزیکل ڈسکس کے بجائے باکسز میں ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کوڈز فراہم کیے جائیں گے جیسا کہ بعض دیگر گیم کمپنیوں نے بھی اپنے مستقبل کے منصوبوں کے لیے عندیہ دیا ہے۔

کمپنی نے زور دے کر کہا کہ اس فیصلے کا مقصد صارفین کے لیے خریداری کے مزید اختیارات اور سہولت فراہم کرنا ہے نہ کہ ریٹیل فروخت کو ختم کرنا۔

مزید پڑھیے: آن لائن ویڈیو گیم’کونکورڈ ‘ لانچنگ کے بعد واپس بند کیوں کر دی گئی؟

ٹیکنالوجی اور گیمنگ ماہرین کا خیال ہے کہ سونی کا یہ فیصلہ پلے اسٹیشن کی اگلی نسل کے کنسول یعنی ممکنہ پلے اسٹیشن 6 کی متوقع ریلیز کے حوالے سے بھی اہم اشارہ ہے۔ مارکیٹ ریسرچ فرم ایمپیئر اینالیسس کے تجزیہ کار پیئرز ہارڈنگ رولز کے مطابق، اس اعلان سے بظاہر یہ تاثر ملتا ہے کہ پلے اسٹیشن 6 کی آمد 2028 سے پہلے متوقع نہیں۔

دوسری جانب اس فیصلے نے ویڈیو گیمز کے تحفظ اور ملکیت سے متعلق بحث کو بھی دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل گیمز خریدنے والے صارفین درحقیقت گیم کے مالک نہیں بنتے بلکہ انہیں صرف ذاتی استعمال کے لیے لائسنس حاصل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی طالبہ نے والدین کے 52 لاکھ روپے ویڈیو گیمز پر اڑا دیے

اس حوالے سے مبصرین نے سونی کی سنہ 2024 میں جاری کی گئی گیم ’کانکورڈ‘ کی مثال بھی دی، جسے ریلیز کے چند ہفتوں بعد ہی ڈیجیٹل اسٹورز سے ہٹا دیا گیا تھا جس سے یہ خدشات مزید بڑھ گئے کہ مستقبل میں مکمل ڈیجیٹل نظام صارفین کے حقوق اور گیمز کے تحفظ کے حوالے سے نئے سوالات پیدا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوحہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، قطر نے امریکا اور ایران کے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا

بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور، ایک اہلکار لاپتا، 3 زخمی

امریکا، ایران مذاکرات کا دوحہ دور ختم، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے مذاکرات کا محور رہے

فیفا ورلڈکپ 2026: تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فاضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟