فیفا ورلڈکپ 2026: تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ کے تینوں مشترکہ میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو نے ناک آؤٹ مرحلہ عبور کرتے ہوئے راؤنڈ آف 16 (پری کوارٹر فائنل) میں جگہ بنالی ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل امریکا کی نئی سفری ہدایت، میکسیکو جانے والے شائقین کو احتیاط برتنے کا مشورہ

فیفا نے بھی اس تاریخی کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ 2026 ورلڈ کپ کے تینوں میزبان آخری 16 ٹیموں میں شامل ہو گئے ہیں۔

امریکا نے اپنے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں بوسنیا و ہرزیگووینا کو شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ میکسیکو نے ایک مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو زیر کرکے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی۔ کینیڈا بھی اپنے ناک آؤٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے آخری 16 ٹیموں میں شامل ہو گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ 3 ممالک مشترکہ طور پر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کر رہے ہیں، اور تینوں میزبان ٹیموں کا ایک ساتھ پری کوارٹر فائنل تک پہنچنا ٹورنامنٹ کی تاریخ کا ایک منفرد اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ 48 ٹیموں کے نئے فارمیٹ کے تحت امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp