پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کی کوششوں سے دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر بات چیت جاری رکھنے اور آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں قطری اور پاکستانی ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کا ایک اور دور مکمل کر لیا، جس کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختلف امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے دوحہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، قطر نے امریکا اور ایران کے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت لیک لوسرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کا تسلسل ہے اور دونوں فریقوں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
PR No. 160/2026
Qatari and Pakistani Mediatiors Meetings with the US and Iranian Negotiations in Doha Today
🔗⬇️ pic.twitter.com/BXTW9RgiLY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 2, 2026
بیان کے مطابق امریکا اور ایران نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اگلا اجلاس ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کی تکمیل کے فوراً بعد جلد از جلد منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز بھی گر گئیں
پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں اہم پیشرفت قرار دیا، تاہم مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔














