ناران میں 5 سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی رضاکاروں کو خراجِ تحسین، حکومتی حوصلہ افزائی کا مطالبہ

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یکم جولائی کو سیاحتی مقام ناران کے قریب دھم دھمہ کے علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک ویگو ڈالا بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں جا گرا، تاہم مقامی رافٹنگ رضاکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مشہور ٹک ٹاکر عثمان ورک سمیت 5 نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثہ دریائے کنہار کے کنارے اس وقت پیش آیا جب نوجوان ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی تربیت یافتہ مقامی رافٹنگ رضاکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو بوٹ کی مدد سے دریا میں پھنسے تمام نوجوانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

مقامی افراد کے مطابق اس کامیاب ریسکیو آپریشن میں اظہر خان، مظہر اقبال، روزی خان، آفاق، قیصر اور جواد نے اپنی مدد آپ کے تحت بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچائیں۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں ٹک ٹاکر اور انتظامیہ پر تنقید کی گئی، وہیں بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن کرنے والے مقامی رضاکاروں کو بھرپور خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سرکاری سطح پر اعزاز اور نقد انعام دیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسروں کو بھی ایسے فلاحی کاموں کی ترغیب ملے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رضاکار بروقت موقع پر نہ پہنچتے تو خدانخواستہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوسکتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز