عامر خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا، شادی کب اور کہاں ہوگی اور کون لوگ مدعو ہوں گے؟

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دوست گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دونوں 5 جولائی کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

عامر خان نے یہ اعلان اپنی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ‘Pritam and Pedro’ کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، “ہاں، میری شادی ہو رہی ہے، 5 جولائی کو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکار کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادہ اور محدود پیمانے پر منعقد ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ نکاح کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ 5 جولائی ان دونوں کے لیے ایک نہایت خاص دن ہے۔ انہوں نے مداحوں اور خیر خواہوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب کی دعاؤں کے طلب گار ہیں، دعا کریں کہ ہماری زندگی کا یہ نیا سفر خوشیوں سے بھرپور رہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تفصیلات کیسے لیک ہوئیں؟ عامر خان برہم ہوگئے

تقریب کے دوران معروف فلم ساز راج کمار ہیرانی بھی وہاں پہنچے اور عامر خان کو گلے لگا کر شادی کی مبارکباد دی۔

بعد ازاں اداکار وکی کوشل سے جب عامر خان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور ان دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 60 سال کی عمر میں مسٹر پرفیکٹ کا نیا فیصلہ، عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی

عامر خان نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ان کی گوری اسپرٹ سے پہلی ملاقات تقریباً 25 برس قبل ہوئی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ بعد ازاں عامر کی کزن نزہت خان کے ذریعے چند برس قبل ممبئی میں دوبارہ ملاقات ہوئی، جو رفتہ رفتہ گہری دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوگئی۔

دونوں گزشتہ تقریباً 18 ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ عامر خان نے رواں برس 13 مارچ کو اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی مرتبہ گوری اسپرٹ کو میڈیا سے متعارف کراتے ہوئے اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی