اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، سرگودھا سے اغوا ہونے والا ایک سالہ بچہ بازیاب

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھاگٹا نوالا سے اغوا ہونے والے ایک سالہ بچے کو وفاقی دارالحکومت سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی ہیڈکوارٹرز و انڈسٹریل ایریا زون پری گل ترین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل ایریا کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی، سیف سٹی کیمروں اور انسانی ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو فیض آباد کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

پری گل ترین کے مطابق پولیس ٹیموں نے کامیاب آپریشن کے دوران کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

بچے کی بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیے: گھریلو ناچاقی پر 2خواتین کا قتل، اسلام آباد پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے

ایس پی ہیڈکوارٹرز و انڈسٹریل ایریا زون پری گل ترین نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں