صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کے کردار کو بھی سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں امریکا کے 250 سالہ یومِ آزادی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا گزشتہ ڈھائی صدیوں سے آزادی، جمہوریت، اختراع اور ترقی کی اقدار کو فروغ دیتا آ رہا ہے، جبکہ امریکی عوام کی کامیابیوں نے عالمی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
President Zardari felicitates U.S. leadership on Independence Day
Islamabad, 04 July 2026: President Asif Ali Zardari has extended felicitations to the President of the United States of America, Donald Trump, and the American people on the momentous occasion of the United… pic.twitter.com/FB0NEC0JHR
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 4, 2026
صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور امن، سلامتی و خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو پاکستانی نژاد امریکی برادری نے بھی مزید مضبوط بنایا ہے، جو دوطرفہ دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کا اہم ذریعہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئی جہت اختیار کر رہے ہیں، جنہیں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، انسداد دہشت گردی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں منظم تعاون کے ذریعے مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’امریکی شناخت ایک بار پھر حملوں کی زد میں ہے‘، امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا خطاب
انہوں نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔ صدر زرداری نے گزشتہ برس بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے ایران سے متعلق ثالثی کردار پر اعتماد دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
صدر زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عالمی تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو جلد از جلد اسلام آباد کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Warm felicitations to President Donald J. Trump and the people of the United States on the historic occasion of the 250th Anniversary of American Independence.
Pakistan joins the United States in celebrating this remarkable milestone and the enduring values of freedom,…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی امریکا کے یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کی اہم کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے کردار نے جنوبی ایشیا میں ایک ممکنہ تباہ کن جنگ کو روکنے اور کروڑوں انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے مختلف حصوں میں بڑے تنازعات کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر کوششیں کیں، جنہیں پاکستان سراہتا ہے۔














