ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، شمالی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں کے لیے تازہ موسمی پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

تاہم شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جو وسط ہفتہ تک بتدریج جنوبی علاقوں کی جانب بھی پھیلنے کا امکان رکھتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ، اسلام آباد و راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

شہریوں، بالخصوص سیاحوں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دوسری جانب 5 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے تک گلیشیائی وادیوں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کا ارکاری ملک کا سرد ترین مقام رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے براہ اور سوسات میں 6، درکوت اور غندس میں 8، سترنگ بٹ میں 9 جبکہ بادسوات، پراشنگ اور شمشال میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، الرٹ جاری

اسی طرح تتو مٹھٹ میں 11، ہسپر-ہوپر اور شسپر-الٹر میں 12، روپال اور ریشون-بونی میں 14، ارندو اور گلکن میں 15 جبکہ خپلو میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں مالم جبہ میں 7، مداکلشٹ میں 8، گبرال میں 10 اور مانکیال میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کنڈیا (کوہستان) میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ نسبتاً زیادہ کم سے کم درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مون سون الرٹ: کیا حکومت گلوف اور فلیش فلڈ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

ادھر آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 26، لاہور 31، کراچی 30، پشاور 29، کوئٹہ 22، گلگت 23، مری 18 اور مظفرآباد 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اور گلیشیائی علاقوں میں ٹھنڈا موسم برقرار رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘