لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس اس وقت حادثے کا شکار ہوگئی جب خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب اس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی خانیوال ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ pic.twitter.com/pVwxnN28ms
— Abbas Malik (@AbbasMalik95703) July 5, 2026
ریلوے حکام کے مطابق بوگی کے ڈی ریل ہونے کے باعث شالیمار ایکسپریس کی روانگی قریباً ایک گھنٹہ متاثر رہی۔ تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔
واقعے کے فوراً بعد بحالی کا آپریشن شروع کر دیا گیا اور ملتان سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی۔
حکام متاثرہ بوگی کو ہٹا کر ٹریک کلیئر کرنے اور ٹرین کی جلد از جلد روانگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ریلوے ملتان ڈویژن نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام بھی تیز رفتاری سے جاری ہے۔














