ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک نئی ویڈیو میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ماہرنگ لانگو کے والد عبدالغفار لانگو کی قبر پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عبدالغفار لانگو ماضی میں ایک عسکریت پسند رہنما رہے تھے۔ انہیں دہشتگردی کے ایک مقدمے میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں بلوچستان میں کمزور استغاثہ کے باعث عدالت نے انہیں بری کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق عبدالغفار لانگو اندرونی اختلافات کے نتیجے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے، جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اس وقت یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی ہلاکت ریاستی اداروں کے ہاتھوں ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی پر متعدد دہشتگرد حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری عائد کی جاتی ہے، ایسے میں عبدالغفار لانگو کی قبر پر اس تنظیم کا پرچم لہرانے کی ویڈیو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اس دعوے پر سوالات اٹھاتی ہے کہ وہ ایک پرامن انسانی حقوق کی تنظیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انتہا پسند عناصر بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ایک نرم محاذ (سافٹ فرنٹ) کے طور پر استعمال کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لیے ہمدردی اور گنجائش پیدا کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟