کیفے میں نماز ادا کرتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک کیفے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم انتہائی سکون کے ساتھ نماز ادا کر رہے ہیں۔ ان کے اس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

بیشتر صارفین نے عاطف اسلم کے اس طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے اسے دین سے وابستگی اور مذہبی فرائض کو ترجیح دینے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔ تاہم بعض صارفین نے ویڈیو پر تنقیدی رائے بھی دی اور اسے محض تشہیر یا دکھاوا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

دوسری جانب متعدد صارفین نے اس تنقید سے اختلاف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کسی شخص کی نیت کا فیصلہ کرنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں عاطف اسلم جس طرح نماز ادا کر رہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ محض کیمرے کے لیے نہیں بلکہ معمول کے مطابق عبادت کر رہے ہیں۔

عاطف اسلم کی اس ویڈیو پر تبصروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں صارفین اپنے اپنے نقطۂ نظر کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار