اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے اس کے لیے عالمی نظامِ حکمرانی قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
جنیوا میں پیر کے روز مصنوعی ذہانت کے نظم و نسق پر منعقدہ پہلے عالمی مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اس ٹیکنالوجی کو انسانیت کے مستقبل کا فیصلہ خود نہیں کرنے دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
’مصنوعی ذہانت پہلے ہی ہماری دنیا کو بدل رہی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم مل کر اس تبدیلی کی سمت متعین کریں گے یا پھر اسے ہمیں تشکیل دینے دیں گے۔‘
انتونیو گوتریس نے کہا کہ جسے ’وائب کوڈنگ‘ کہا جاتا ہے، یعنی مصنوعی ذہانت کو براہِ راست کوڈ لکھنے اور مشینوں کو کنٹرول کرنے کی اجازت دینا، بلاشبہ حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔
#WorldNews: The #UnitedNations chief called Monday for a global governance system to shape artificial intelligence for the good of humanity, warning against allowing the technology itself to "vibe-code" our future.https://t.co/63x2qqLVRa
— LBCI Lebanon English (@LBCI_News_EN) July 6, 2026
تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم انسانیت کے مستقبل کو وائب کوڈ نہیں کر سکتے۔












