سندھ طاس معاہدہ: بھارت کی یکطرفہ کوششوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عطا اللہ تارڑ

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی پر پاکستان کا حق ناقابلِ تنسیخ ہے اور پانی ہماری بقا ہے جس کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، کیونکہ یہی خطے میں امن، استحکام اور آبی تعاون کی بنیاد ہے، عطا اللہ تارڑ

ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل رکھنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس اقدام کی نہ تو کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی کوئی اخلاقی جواز۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ناکام کوششوں سے بھارت کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جائز قرار، امریکا نے پاکستان کے حقِ دفاع کی کھل کر حمایت کردی

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کا یہ رویہ اقوام متحدہ کے توثیق شدہ ’ون واٹر ون ویژن‘ کے اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘