60 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کے لیے اسماء عباس کا اہم مشورہ

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے کہا ہے کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو ایک اچھا، مخلص اور باکردار شریکِ حیات مل جائے تو انہیں شادی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ زندگی کے آخری مراحل میں ایک قابلِ اعتماد ساتھی کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں اسماء عباس نے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آنے والے اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤقف کو مکمل تناظر میں نہیں دیکھا گیا۔ ان کے مطابق انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ اگر کسی خاتون کو اچھا انسان مل جائے تو شادی ضرور کرنی چاہیے لیکن اگر مناسب شریکِ حیات نہ ملے تو محض شادی کے لیے شادی کرنا درست نہیں۔

اداکارہ نے اپنی بہن بشریٰ انصاری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک نہایت بہترین شریکِ حیات ملا جو کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں لیکن اگر کسی کو ایسا شخص مل جائے تو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اسماء عباس نے مزید کہا کہ اسی طرح ثمینہ احمد کو بھی ایک بہترین جیون ساتھی ملا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عمر کے کسی بھی حصے میں اچھی رفاقت انسان کی زندگی میں خوشیاں لا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ان فالو کر دیں‘، اداکارہ اسما عباس نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے کہا کہ بڑھتی عمر میں انسان کو جذباتی اور عملی دونوں طرح کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے مطابق ایک اچھا شریکِ حیات نہ صرف زندگی کا ساتھی بنتا ہے بلکہ بیماری یا کمزوری کے دنوں میں دیکھ بھال اور تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔

اسماء عباس نے واضح کیا کہ ان کا مشورہ صرف ان خواتین کے لیے تھا جنہیں ایک اچھا اور بااعتماد انسان مل جائے کیونکہ ان کے بقول دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ساری حدیں پار کر دیں‘، فضا علی کی شوہر کے ساتھ لائیو شو میں عجیب و غریب حرکتیں، صارفین برہم

گفتگو کے دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ عموماً مرد ایسی خواتین کو پسند کرتے ہیں جو نرم مزاج، بردبار ہوں اور ہر بات پر بحث و تکرار سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp