انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگز میں پاکستان کی 2 اسپنرز سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے نمایاں مقام برقرار رکھا ہے تاہم قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا آل راؤنڈرز کی فہرست میں ایک درجہ نیچے چلی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں
بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال پاکستان کی سب سے بہترین رینک والی ٹی20 بولر ہیں جو 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
سعدیہ اقبال انگلینڈ کی لارن بیل کے بعد اور اپنی ہم وطن نشرہ سندھو سے آگے ہیں۔
دوسری جانب بائیں ہاتھ کی اسپنر نشرہ سندھو 693 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہیں جس کے باعث پاکستان کی 2 بولرز دنیا کی بہترین 10 ٹی20 بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
دونوں اسپنرز نے حالیہ عرصے میں پاکستان کی بولنگ لائن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی درست لائن اور لینتھ کے ذریعے دنیا کی بہترین بیٹرز کو مشکلات میں ڈالا ہے۔
Here's how all Top 10 Women's T20I Player Rankings look after #T20WorldCup 2026.
More ➡️ https://t.co/CCQmQ3pRSE pic.twitter.com/G3YfOVXPdj
— ICC (@ICC) July 7, 2026
ویمنز ٹی20 بولنگ رینکنگ میں بھارت کی شری چرانی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن 723 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور چارلی ڈین 722 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فاطمہ ثنا آل راؤنڈرز رینکنگ میں ایک درجہ نیچے
پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
فاطمہ ثنا کے ریٹنگ پوائنٹس 333 ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ایک درجہ ترقی کرکے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا ہی واحد کھلاڑی ہیں جو آل راؤنڈرز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ: آؤٹ ہونے پر پاکستانی بیٹر گل فیروزہ کا غصہ، سرزنش اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا
آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز 502 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی امیلیا کیر 465 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کی چماری اتاپتو 376 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چماری کے ساتھ آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ بھی مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں نہیں
بیٹرز کی عالمی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکی۔
#T20WorldCup winner. Player of the Tournament. No. 1 Batter in the ICC T20I Rankings 🔥
Beth Mooney is simply unstoppable 🤯
Read more ➡️ https://t.co/CCQmQ3pRSE pic.twitter.com/eBY0yI4D9P
— ICC (@ICC) July 7, 2026
آسٹریلیا کی بیتھ مونی ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کے بعد 785 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آ گئی ہیں۔
آسٹریلیا ہی کی جارجیا وول 779 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کی لورا وولوارٹ 771 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز کا زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ، تیسرے میچ میں 133 سے کامیابی
ماہرین کے مطابق پاکستانی بیٹرز کو آئندہ عالمی مقابلوں میں مزید مستقل مزاجی دکھانی ہوگی تاکہ وہ دنیا کی بہترین ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں جگہ بنا سکیں جہاں اس وقت آسٹریلیا، بھارت اور جنوبی افریقا کی کھلاڑیوں کا غلبہ ہے۔














