ٹی 20 ورلڈ کپ: آؤٹ ہونے پر پاکستانی بیٹر گل فیروزہ کا غصہ، سرزنش اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر باضابطہ سرزنش اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا سے بھی 113 رنز کی شکست، پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوا

آئی سی سی کے مطابق گل فیروزہ آسٹریلیا کے خلاف گروپ اے کے میچ میں لیول ون خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

گل فیروزہ نے آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ سازوسامان، لباس یا گراؤنڈ کے آلات اور تنصیبات کے نامناسب استعمال یا ان کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق ہے۔

واقعہ پاکستان کی اننگز کے دوسرے اوور میں پیش آیا جب گل فیروزہ آؤٹ ہونے کے بعد غصے میں ٹیم ڈگ آؤٹ کے قریب اپنا بیٹ اور گلوز پھینکتے ہوئے نظر آئیں۔

آئی سی سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی پہلی خلاف ورزی تھی اس لیے ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: کیا بھارت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکے گا؟

گل فیروزہ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری مچل پریرا کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

یہ الزام آن فیلڈ امپائرز سو ریڈفرن اور ورندا راتھی، تھرڈ امپائر جیکولین ولیمز اور فورتھ امپائر شاتھیرا جاکر جیسی کی جانب سے عائد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیول ون خلاف ورزی پر کم از کم باضابطہ سرزنش جبکہ زیادہ سے زیادہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا 2 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کے انتہائی کم اسکور کے باوجود پاکستان کو شکست

دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی جبکہ قومی ٹیم ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اب تک کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی