پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ شارجہ سے کراچی آنے کے دوران لاپتا ہو گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے سے رابطہ کراچی سے قریباً 300 ناٹیکل میل دور اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر پرواز کے دوران منقطع ہوا۔
حکام کے مطابق کارگو پرواز شارجہ سے کراچی آ رہی تھی کہ رات 9 بج کر 32 منٹ پر اس کا فضائی کنٹرول سے رابطہ اچانک ختم ہو گیا۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے طیارے کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے۔
However; at time 2121PST aircraft was observed on RADAR rapidly descending and with rapid heading change, subsequently RADAR contact and communication was lost approximately 155 NM west of Karachi.
— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) July 7, 2026
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اورماڑا کے قریب سمندر کے اوپر رات 9:32 بجے رابطہ ٹوٹنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ طیارہ پاکستان کے کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخل ہو چکا تھا یا اس کی حدود کے بالکل قریب موجود تھا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق شارجہ سے کراچی آنے والی کے ٹو ایئرویز کے بی 737 پاکستان کارگو طیارے نے پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بج کر 18 منٹ پر نیوی گیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی، جس پر کراچی اے سی سی کی جانب سے اس کی رہنمائی کی گئی۔
’رات 9 بج کر 21 منٹ پر، رڈار نے ظاہر کیاکہ طیارہ تیزی سے نیچے کی طرف آیا اور اس نے اپنا رخ تبدیل کیا، جس کے بعد کراچی سے قریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔‘
ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے واقعات میں خصوصاً جب کسی طیارے کا رابطہ سمندر کے اوپر منقطع ہو، تو پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان کوسٹ گارڈز فوری طور پر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے کارگو طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔














