’دلہن میری سابقہ محبوبہ ہے‘، نامعلوم شخص کی کال اور تصاویر دیکھتے ہی دلہا شادی کے منڈپ سے فرار

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع کیتھل میں شادی کی ایک تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال اختیار کر گئی جب دلہا مبینہ طور پر ایک نامعلوم شخص کی کال موصول ہونے کے بعد شادی کے منڈپ سے فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران دلہا کو ایک نامعلوم نمبر سے فون کال آئی۔ کال کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ جس لڑکی سے دلہا شادی کرنے والا ہے وہ اس کی سابقہ محبوبہ ہے۔ اس نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر واٹس ایپ پر چند تصاویر بھی دلہا کو بھیجیں۔

تصاویر دیکھتے ہی دلہا منڈپ چھوڑ کر بھاگ نکلا۔اس کے فوراً بعد دلہن، اس کے گھر والے اور دیگر لوگ اس کے پیچھے دوڑ پڑے، وائرل ویڈیو میں دلہن اور دیگر لوگ دلہے کو پکڑنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دلہے نے درست فیصلہ کیا ورنہ بعد میں پریشانی ہو سکتی تھی جبکہ دوسرے اسے اسکریپٹڈ ریل قرار دے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایسا ڈرامہ صرف وائرل ہونے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کئی صارفین نے شادی سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ