اسلام آباد میں مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 25 دکانیں اور ایک پلانٹ سیل

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 25 دکانیں سیل کر دیں، جبکہ ہمک کے علاقے میں ایک ایل پی جی پلانٹ بھی بند کر کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق ایچ 13 کے علاقے میں 3، جبکہ پی ڈبلیو ڈی اور جناح گارڈن میں 8 ایل پی جی دکانیں سیل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے عوام کے لیے بڑی خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

اسی طرح شاہ اللہ دتہ میں زائد قیمت وصول کرنے والی 4 دکانوں کو بند کر دیا گیا، جبکہ روات کے علاقے میں مجموعی طور پر 10 ایل پی جی شاپس سیل کی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے جنگی سیداں میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانیں بند کر دیں۔

حکام کے مطابق ہمک کی حدود میں اوورچارجنگ پر ایک ایل پی جی پلانٹ سیل کیا گیا، جبکہ پلانٹ کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوام سے مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ