پرانی دشمی یا اتفاق : ہاتھی نے ایک ہی خاندان کا چوتھا فرد بھی تلاش کرکے ہلاک کردیا

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نیپال میں خطرناک جنگلی ہاتھی ‘دھوربے’ نے ایک ہی خاندان کے مزید 2 افراد کو ہلاک کردیا، جس کے بعد اس ہاتھی کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مادی کے رہائشی شانچارا بوٹے نے 2012 میں اسی ہاتھی کے حملے میں اپنے والدین کو کھو دیا تھا۔ واقعے کے بعد انہوں نے اس ہاتھی سے بچنے کے لیے اپنا گھر بھی تبدیل کرلیا اور تقریباً 30 کلومیٹر دور جگت پور منتقل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کروڑ پتی شکاری افریقہ میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک

تاہم قسمت نے ایک بار پھر انہیں اسی سانحے کا سامنا کرا دیا۔ گزشتہ ماہ 28 جون کو دھوربے ہاتھی نے ان کے نئے گھر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کا 4 سالہ پوتا بھرت اور 25 سالہ بہو اشیکا ہلاک ہوگئے۔

دھوربے ہاتھی نیپال میں اپنے جارحانہ رویے کے باعث بدنام ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس نے اب تک 25 افراد کو ہلاک کیا ہے اور اسے 2 مرتبہ گولی بھی ماری جاچکی ہے، تاہم وہ دونوں حملوں میں بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھیوں سے بچنے کے لیے دریا میں کودنے والا شخص مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

حکام نے ایک موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ گولی لگنے کے زخموں کے باعث ہاتھی مرچکا ہے، لیکن بعد میں اس کے دوبارہ نظر آنے سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

شانچارا بوٹے کے خاندان کے چار افراد اب تک اسی ہاتھی کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھوربے کی وجہ سے علاقے میں خوف پایا جاتا ہے اور جنگلی حیات کے ماہرین اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات پر زور دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی