پاکستان اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ کیوں ہے؟

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندی کے کئی ریکارڈ بنائے، انڈیکس بہت جلد 2 لاکھ کی نفسیاتی حد بھی عبور کرنے کو ہے، ایسی کیا وجوہات تھیں کہ جن کی بنا پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بہت کم عرصے میں یہ مقام حاصل کیا اور بالآخر بلندیوں کے اس سفر میں ملک اور قوم کو کیا فوائد ملیں گے؟

اسٹاک مارکیٹ کا بلندی کا سفر

ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے وی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ترقی نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ معاشی عدم استحکام تھا، مارکیٹ کے نمبرز اور منافع بہت اچھا تھا لیکن انڈیکس آگے نہیں بڑھ رہا تھا، قیمتیں کم تھیں لیکن جیسے جیسے اعتماد بحال ہوا شرح سود نیچے آئی تو مارکیٹ نے کارکردگی دکھانا شروع کردی۔

ڈیفالٹ کا خطرہ ختم

احمد چنائے کے مطابق مارکیٹ میں بہتری کی ایک نہیں بلکہ چار دیگر اہم وجوہات بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر قریباً 2 سے ڈھائی ارب ڈالر رہ گئے تھے، تاہم اب یہ بڑھ کر 18 سے 19 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ان کے بقول ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا جو خدشہ موجود تھا، وہ بھی اب قریباً ختم ہو چکا ہے۔

پاک بھارت جنگ کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اڑان میں کردار

احمد چنائے کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح نے بھی مثبت کردار ادا کیا، اس جنگ نے اعتماد بحال کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے، سرمایہ کاروں کو بھی ایک مثبت پیغام پہنچا۔

’اب جب پاکستان نے امریکا اور ایران کے مابین جنگ میں ایک کلیدی کردار ادا کیا تو اس کے بعد لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بات کررہے ہیں، ہمارے نئے زونز بن رہے ہیں، تینوں بندرگاہیں فعال ہو چکی ہیں، بڑی تعداد میں سرمایہ کاری آنے والی ہے، پورٹس میں کارگو کے عمل میں 100 گنا اضافہ ہو چکا ہے، میں پہلے بھی کہا کرتا تھا کہ سال 2026 پاکستان کی معیشت کے لیے بحالی کا سال ہوگا جو اب سچ ثابت ہو رہی ہے۔‘

نئی بلندی کیا ہوگی؟

احمد چنائے کا کہنا ہے کہ ہماری مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 75 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ٹی ریشو بھی 3 سے بڑھ کر 7 سے 8 تک آ گیا ہے۔

ان کے مطابق بین الاقوامی معیار 11 سے 12 ہے، اس لیے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اب بھی نمایاں گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹی ریشو عالمی معیار کے قریب پہنچے گا، ویسے ہی مارکیٹ مزید مضبوط ہوگی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بہت جلد 2 لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر جائے گا۔

نئی نسل اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیوں کررہی ہے؟

احمد چنائے کا کہنا ہے کہ پچھلے عرصے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کا رجحان کم ہو رہا تھا لیکن اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد بحال ہو چکا ہے، دوسری جانب نئی نسل اس لیے سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں لگا رہی ہے کیوں کہ کون سا پاکستان میں ایسا شعبہ ہے جو اس وقت اسٹاک مارکیٹ جیسی بہترین کارکردگی دکھا رہا ہو، گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔

’اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کا نعم البدل کہیں نہیں‘

ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کہتے ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کا نعم البدل کہیں نہیں ہے، اس وقت اسٹاک ایکسچینج نے اپنی بہتر مارکیٹنگ کی ہے اور دنیا میں اس کی آواز آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کی بات ہو رہی ہے، جہاں آپ کا سرمایہ 100 فیصد محفوظ ہے اور 100 فیصد شفاف سرمایہ کے ساتھ کام کرتے ہیں، یہاں پر ایک شفافیت موجود ہے، آپ کا سرمایہ منافع کی صورت میں بڑھ سکتا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے بہتر سرمایہ کاری کی جگہ اس وقت کوئی اور نہیں۔

’اسٹاک مارکیٹ آگے بڑھ رہی ہے تو مطلب پاکستان آگے بڑھ رہا ہے‘

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس اگر بڑھ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں سرمایہ آرہا ہے، پاکستان میں اگر سرمایہ آرہا ہے تو اس کا مطلب ہے پاکستان میں کمپنیاں آئیں گی، پاکستان میں لسٹنگ کرائیں گی، روزگار کی فراہمی ہوگی۔

’جہاں سال میں 2 یا 3 کمپنیوں کی لسٹنگ ہوتی تھی اب وہ تعدا 11 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 20 ارب سے زیادہ کا سرمایہ آیا جس سے انڈسٹری لگی اور اس کا فائدہ پاکستان کے عوام کو پہنچ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان خارجہ پالیسی کی بنیاد اقتصادی سفارتکاری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن پر استوار ہے، ڈار

ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے میں محدود آپشنز، ہر آپشن بھاری قیمت وصول کرے گا

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے

عسیر جہاں مٹی کے تاریخی مکانات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں

جسٹن بیبر کی دھماکہ خیز واپسی، فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں میڈونا اور شکیرا کے ساتھ پرفارم کریں گے

ویڈیو

ریڈیو آج بھی مؤثر ابلاغ کا اہم ذریعہ، مصنوعی ذہانت بھی اس کی جگہ نہ لے سکی

پاک فوج اور کشمیری ایک ہیں، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان

امریکا نے ایران پر دوبارہ حملہ کر دیا، تہران کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

فٹبال شٹبال

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن