حیدرآباد میں مستحق خواتین سے رقم کاٹنے والے 8 افراد گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدر آباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والے 8 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرلیا گیا  ہے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے اور بایومیٹرک ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق لطیف آباد کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹرنچ سینٹر پر شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، جہاں ڈیوائس ہولڈرز مستحق خواتین کی فی قسط سے غیر قانونی طور پر 1500 سے 2000 روپے تک کی رقم کاٹ رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 8 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بایومیٹرک ڈیوائسز، اہم ریکارڈ اور 13 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ان کی نشاندہی پر مزید افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!