گلگت بلتستان سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نو منتخب امیدوار فدا محمد نشاد کو کاغذاتِ نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے جمعرات کو گلگت بلتستان چیف کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جس کے تحت فدا محمد نشاد کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

عدالتِ عالیہ نے الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے ان کے کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔

قانونی جنگ

فدا محمد نشاد کے کاغذاتِ نامزدگی ابتدا میں ریٹرننگ افسر نے مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث مسترد کر دیے تھے، جس کے خلاف انہوں نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا مگر ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو درست برقرار رکھا۔

بعد ازاں 25 مئی 2026 کو گلگت بلتستان چیف کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت دی تھی۔

7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے فارم 47 جاری کرتے ہوئے انہیں حلقہ جی بی اے-09  اسکردوIII  سے کامیاب امیدوار قرار دیا تھا، تاہم ان کے مدِمقابل امیدوار ذاکر حسین نے اس کامیابی کو سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

عدالت کے ریمارکس اور تفصیلی فیصلہ

چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ فدا محمد نشاد نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثوں کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں اور الیکشن ایکٹ کی لازمی شقوں کی خلاف ورزی کی۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آزاد کشمیر، جی بی الیکشن اور متوقع 28ویں ترمیم پر تبادلہ خیال

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح کیا کہ ’الیکشن ٹریبونل نے انہیں آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت درست طور پر نااہل قرار دیا تھا جبکہ چیف کورٹ نے کسی مضبوط قانونی بنیاد کے بغیر ٹریبونل کے حتمی فیصلے کو کالعدم قرار دیا، جو قانون کے مطابق درست نہیں تھا۔‘

جی بی کی سیاسی صورتحال پر اثرات

عدالت نے اپنے فیصلے کی نقل چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ارسال کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 7 جون کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی 24 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی میں 12 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے حکومت سازی کا عمل مکمل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمشنر کا بڑا فیصلہ، جی بی 8 اے اسکردو 2 میں دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن واپس، رکے نتائج جاری

رواں ہفتے ہی پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ایڈووکیٹ امجد حسین نے گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف بھی اٹھایا ہے، ایسے میں پی پی پی کے کامیاب امیدوار کی نااہلی خطے کی سیاست میں ایک نیا موڑ لے آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم