ورلڈکپ گولڈن بوٹ کی دوڑ، ایمباپے اور میسی کے 8 گول برابر، فرانسیسی اسٹار سب سے آگے کیوں؟

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانس کے سپر اسٹار کائلیان ایمباپے نے مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں گول کرکے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گولوں کی تعداد 8 کر دی اور گولڈن بوٹ کی دوڑ میں ارجنٹائن کے لیونل میسی کی برابری کے باوجود پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

فرانس نے کوارٹر فائنل میں مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ میں ایمباپے نے 60ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ صرف 6 منٹ بعد عثمان ڈیمبیلے نے دوسرا گول کرکے فتح یقینی بنا دی۔

مزید پڑھیں:ایمباپے کی شاندار واپسی، فرانس نے مراکش کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایمباپے اور میسی دونوں نے ٹورنامنٹ میں 8، آٹھ گول کیے ہیں، تاہم فیفا کے گولڈن بوٹ قوانین کے مطابق اگر 2 کھلاڑیوں کے گول برابر ہوں تو زیادہ اسسٹ کرنے والے کھلاڑی کو برتری حاصل ہوتی ہے۔ اس معیار پر ایمباپے 3 اسسٹ کے ساتھ میسی سے آگے ہیں، جبکہ میسی کے نام صرف ایک اسسٹ ہے۔ اس طرح ایمباپے ٹورنامنٹ میں 11 جبکہ میسی 9 گولز میں براہِ راست کردار ادا کر چکے ہیں۔

اگر گول اور اسسٹ دونوں برابر ہوں تو پھر ایوارڈ کا فیصلہ اس کھلاڑی کے حق میں کیا جاتا ہے جس نے کم منٹس کھیل رکھے ہوں۔

کوارٹر فائنل میں فرانس نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل گرفت قائم رکھی اور مراکش کو صرف ایک ہی شاٹ ہدف پر لگانے کا موقع دیا۔ پہلے ہاف میں ایمباپے کو پنالٹی بھی ملی، تاہم مراکشی گول کیپر یاسین بونو نے وی اے آر جائزے کے بعد لی گئی پنالٹی کو ناکام بنا دیا۔

دوسرے ہاف میں ایمباپے نے پنالٹی ایریا کے باہر سے خوبصورت شاٹ پر گول کرکے جمود توڑا۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا 64واں گول تھا، جبکہ ورلڈ کپ میں ان کے مجموعی گولوں کی تعداد 20 ہو گئی، جو میسی کے 21 ورلڈ کپ گولوں سے صرف ایک کم ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ 2026: مراکش کو بڑا دھچکا، اسماعیل صیباری فرانس کے خلاف کوارٹر فائنل سے باہر

بعد ازاں موجودہ بیلن ڈی اور فاتح عثمان ڈیمبیلے نے 66ویں منٹ میں اپنا 5واں ٹورنامنٹ گول کرکے فرانس کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

فرانس اب سیمی فائنل میں اسپین اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح کا سامنا کرے گا، جبکہ ایمباپے گولڈن بوٹ کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری، انڈیکس 177,833 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

کیا انسانوں کی نوکریاں ہمیشہ کے لیے ختم ہونے والی ہیں؟ بل گیٹس نے AI کے خطرے سے خبردار کردیا

’آم کے درخت نے بچا لیا‘، نیپال میں قیامت خیز سیلاب کے بیچ 24 سالہ مزدور کی معجزانہ زندگی

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ