مصر کے ساتھ ناانصافی ہوئی، نیویارک کے میئر ظہران ممدانی  بھی بول پڑے

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا اور مصر کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریفری کے فیصلے تنازع کا شکار ہو گئے۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی مصر کے ساتھ ناانصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران مصر کو منصفانہ فیصلے نہیں ملے۔

زہران ممدانی نے یہ تبصرہ نیویارک میں تیز رفتار بس سروس کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘Egypt got robbed’، یعنی مصر کے ساتھ انصاف نہیں ہوا اور اسے جیت سے محروم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے ارجنٹینا کو جتوانے کے لیے مصر سے ناانصافی کی گئی، کوچ حسام حسن

پری کوارٹر فائنل میں مصر نے کپتان محمد صلاح کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا۔ تاہم آخری تقریباً 15 منٹ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 گول اسکور کیے اور مقابلہ 3-2 سے اپنے نام کر لیا۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کی بڑی تعداد نے ریفری کے بعض فیصلوں پر اعتراض اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ مقابلے میں ارجنٹینا کو فائدہ پہنچایا گیا۔ سب سے زیادہ تنقید اس موقع پر سامنے آئی جب ارجنٹینا کے فارورڈ جولیان الواریز کے مبینہ ٹیکل پر مصر کے کپتان محمد صلاح کے حق میں پنالٹی نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے ارجنٹینا کی مصر کیخلاف جیت پر سوالات، متنازع وی اے آر فیصلے پر شدید تنقید

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ ان کے اس تبصرے پر تقریب میں موجود شرکا نے تالیاں بجا کر ردعمل کا اظہار کیا۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر ریفری کے فیصلوں پر شدید بحث جاری ہے، تاہم فیفا کی جانب سے میچ کے حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ بیان یا ریفری کے فیصلوں پر تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اس شکست کے ساتھ ہی مصر کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں