پانی بند کرنے کی کوشش خطے کو خوفناک جنگ کی طرف لے جا سکتی ہے، پلوشہ خان کی بھارت کو تنبیہ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما و سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش خطے کو خوفناک جنگ کی طرف لے جاسکتی ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کے دوران بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکنے سے متعلق سوال پر سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اس حرکت کا جواب انتہائی سخت ہوگا اور یہ معاملہ خونریز جنگ کی طرف بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

انہوں نے کہا کہ مودی یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس اقدام کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کریں گے، لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ وہ نہ صرف بھارت کے ایک ارب عوام بلکہ پورے خطے کو ایک خطرناک صورتحال کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترسنے والے نہیں، اس طرح ختم ہونے سے بہتر ہے کہ مقابلہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی، پاکستانی دریاؤں میں پانی کی روانی متاثر

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کی دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان عناصر سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت، سفارتی کوششیں اور دیگر طریقے آزما لیے گئے، لیکن اگر یہ عناصر باز نہیں آتے تو پھر سخت جواب ہی واحد راستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ