ورلڈ بینک کے صدر سے پاکستانی سفیر کی ملاقات، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل فٹبال ’ ٹرائی اونڈا‘ تحفے میں پیش

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کیا گیا آفیشل فٹبال ’ٹرائی اونڈا‘ بطور تحفہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، صدر عالمی بینک اجے بنگا

ملاقات کے دوران اجے بنگا نے پاکستان میں تیار کردہ کھیلوں کی مصنوعات، خصوصاً ’ٹرائی اونڈا‘ فٹ بال کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

اس موقع پر سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعے عالمی برادری کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان میں تیار کردہ آفیشل فٹبال کا انتخاب ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ سیالکوٹ کی عالمی معیار کی اسپورٹس انڈسٹری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد بھارتی نژاد اجے بنگا کون ہیں؟

انہوں نے ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کو باہمی تعاون سے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم