تعلیم کو قومی ترجیح بنایا جائے، میرٹ پر بھرتیاں اور اساتذہ کے حقوق یقینی بنائے جائیں، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئیں اور اساتذہ کو ان کی صلاحیت اور کارکردگی کے مطابق مقام ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے ٹیکس وصول کرتی ہے، اس لیے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب اساتذہ کو بروقت تنخواہیں بھی نہیں ملتیں، جو قابلِ افسوس ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مطالبہ کیا کہ تعلیم کو قومی ترجیح بنایا جائے اور اس شعبے میں سنجیدہ سرمایہ کاری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تعلیم واقعی اہم ہے تو اس کے لیے مناسب وسائل بھی فراہم کیے جائیں، جبکہ اساتذہ، تعلیمی ماہرین اور دیگر متعلقہ حلقوں کی آواز پالیسی سازوں تک پہنچنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:’عوام پاکستان‘ پارٹی کا تحریری منشور جاری، اس میں خاص کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ معیاری تعلیم اور مضبوط تعلیمی نظام سے ہو کر گزرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp