عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے

جمعہ 13 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما سید زعیم حسین قادری لاہور میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آج صبح 4 بجے ڈیفینس کے ایک نجی اسپتال میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان کے وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف ان کے پیچھے پڑ گئے تھے، زعیم قادری

ذرائع کا کہنا ہے کہ سید زعیم قادری کو عارضہ قلب کے باعث 3 روز قبل نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیر علاج تھے۔

سید زعیم قادری ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور حکومتی ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے تھے۔

مزید پڑھیں: زعیم قادری عید کے بعد شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں شامل ہوں گے

وہ حالیہ عرصے میں عوام پاکستان پارٹی پنجاب کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج شام بعد از نماز مغرب لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی، سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟