مون سون کا امتحان، کیا پنجاب کی تیاری مکمل ہے؟

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 13 جولائی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور آندھی کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جبکہ 12 جولائی کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔ بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہوائیں اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام سے مزید شدت اختیار کرے گا، جس کے باعث کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آندھی اور آسمانی بجلی سے کمزور تعمیرات، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور اشتہاری بورڈز کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ بارشوں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری

اس ممکنہ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر پنجاب حکومت اور وفاقی اداروں نے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے سندھ اور دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے، جبکہ دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں فی الحال سیلابی صورتِ حال نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ’ون گورنمنٹ فلڈ مینجمنٹ فریم ورک‘ کے تحت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ موسمی واقعات سے نمٹنے کے لیے مربوط ابتدائی انتباہی نظام قائم کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت اضلاع اور تحصیلوں میں مرکزی معلوماتی اسکرینیں نصب کی جائیں گی اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے کم از کم 6 گھنٹے قبل الرٹ جاری کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے ’پنجاب کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلیئنس پلان 2026‘ بھی پیش کیا ہے، جس پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس منصوبے کے تحت صوبے نے پہلا کلائمیٹ ٹیگڈ بجٹ متعارف کرایا ہے اور 3 سالہ جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے دوران بروقت فیصلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا تھا، جبکہ اس بار بھی تمام محکموں کو مون سون سے قبل ہی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارت کے دریاؤں سے سیلاب کا خطرہ

پنجاب کو سب سے زیادہ خطرہ بھارت کے زیرِ انتظام علاقوں سے آنے والے مشرقی دریاؤں سے لاحق رہتا ہے۔ دریائے چناب بھارت کے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش سے گزر کر پاکستان میں داخل ہوتا ہے، جبکہ مون سون بارشوں اور بالائی علاقوں میں پانی کے اچانک اضافے کے باعث دریائے ستلج میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ البتہ فی الحال دریائے راوی میں سیلاب کا کوئی نمایاں خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ ماضی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا اور دیگر اضلاع متاثر ہوتے رہے ہیں۔

دریائے سندھ کا سرچشمہ چین کے علاقے تبت میں ہے، تاہم اس کے بہاؤ کا بڑا حصہ پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں سے حاصل ہوتا ہے۔ موجودہ مون سون سیزن میں چین کے بالائی علاقوں سے فوری طور پر بڑے سیلاب کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا، البتہ طویل المدتی بنیادوں پر بالائی دریائے سندھ کے طاس (Indus Basin) میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث غیر متوقع سیلاب کا امکان برقرار رہتا ہے۔

حکومتِ پنجاب کے اقدامات

ریسکیو 1122 کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ شہری سیلاب سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مختلف اضلاع میں واسا کے نظام کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں 13 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی، شہری سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے، کمزور مقامات کی نقشہ سازی کی گئی ہے اور بیراجوں کی استعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح جلال پور فلڈ پروٹیکشن بند کی تکمیل جولائی کے آخر تک متوقع ہے۔ جدید واٹر ریسکیو ڈرونز خریدے جا چکے ہیں، جبکہ مون سون سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائزز بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم