خطے میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، تحمل اور سفارتکاری پر زور

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایران پر امریکی حملوں اور تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کے اعلان کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی، تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان تازہ فوجی کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ امریکی فوج نے ایران پر نئے حملے کیے ہیں، جبکہ تہران نے اعلان کیا ہے کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ اس صورتحال کے بعد پاکستان نے سفارتی سطح پر متحرک ہوتے ہوئے ایران سے رابطہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

اسحاق ڈار نے اس موقع پر تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جون 2026 میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  کے مطابق کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب رائٹرز کے مطابق امریکی فوج نے ایران کی جانب سے ایک کنٹینر بردار جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی اہداف پر حملے کیے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز ایم/وی جی ایف ایس گلیکسی تھا، جس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا جبکہ عملے کا ایک رکن لاپتا ہے۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق جہاز کا عملہ لائف بوٹس کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہو گیا۔

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکی مداخلت کے خاتمے تک بند رہے گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، اس لیے اس کی بندش سے عالمی توانائی منڈی اور خلیجی خطے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے متعدد بندرگاہی شہروں میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین نے بھی ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں یا ان کے خطرات سے متعلق حفاظتی اقدامات کی تصدیق کی ہے۔ ادھر عمان میں ایرانی اور عمانی حکام کے درمیان آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی اور کشیدگی میں کمی کے لیے تکنیکی اور سیاسی سطح پر مذاکرات بھی جاری ہیں، تاہم اب تک کسی حتمی پیش رفت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے متنازع مراعات واپس لینے کا اعلان، ’ایک ہفتے میں تمام ترامیم واپس لیں گے‘

چین نے پاکستانی مکئی کی درآمدات کے لیے اپنی منڈی کھول دی، ملک میں قیمت کنڑول رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

آئی فون کے نئے نظام میں بچوں کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات، والدین کو مزید اختیارات مل جائیں گے

آئرلینڈ اور انگلینڈ سے شکست: بھارتی ٹی 20 ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی اصل وجہ کیا ہے؟

حکومت پاکستانی فلموں اور ڈراموں کو نیٹ فلکس پر جگہ دلانے کے لیے سرگرم

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ