چین کے تعاون سے سری لنکا میں پینے کے پانی کا بڑا منصوبہ مکمل، 25 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے تعاون سے سری لنکا کے ضلع انورادھاپورا میں پانی کی فراہمی کے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ منصوبے سے 25 ہزار سے زائد مقامی خاندانوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے علاقے میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

سری لنکا کے ضلع انورادھاپورا میں چین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھمبوٹیگاما واٹر سپلائی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمتوں پر حکومت کا بڑا فیصلہ، ذخیرہ اندوزوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

چینی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ چائنا جیو انجینئرنگ کارپوریشن اور چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی انٹرنیشنل انجینئرنگ کارپوریشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبہ 2018 میں شروع کیا گیا تھا اور اسے چین اور سری لنکا کے درمیان ترقیاتی تعاون کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

منصوبے کے تحت یومیہ 18 ہزار مکعب میٹر پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھنے والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، روزانہ 42 ہزار مکعب میٹر پانی حاصل کرنے والا انٹیک سسٹم، 3 بلند واٹر ٹاورز اور 204 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک تعمیر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے 25 ہزار سے زائد مقامی خاندانوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جبکہ علاقے میں پانی کی قلت پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سری لنکا کے وزیر برائے ہاؤسنگ، تعمیرات اور آبی وسائل سسل رنا سنگھے نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی آبادی کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کے گوانگ شی میں طوفانی بارشوں سے تباہی، امدادی اور بحالی کی کارروائیاں تیز

منصوبے کے منیجر وانگ بن نے بتایا کہ اس علاقے کو طویل عرصے سے پینے کے پانی کے معیار اور فراہمی کے مسائل کا سامنا تھا، جس کے باعث بعض مقامات پر دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف صاف پانی کی دستیابی بہتر ہوگی بلکہ عوامی صحت کے تحفظ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ سری لنکا کے آبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، عملہ محفوظ

روات قلعے سے وادی کیلاش تک: پاکستان کے کونسے 12 تاریخی ورثے عالمی شناخت کی دوڑ میں شامل ہیں؟

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

ویڈیو

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ لگ بھگ 42 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟