چین کے جنوبی خودمختار علاقے گوانگ شی ژوانگ میں طوفان ’میساک‘ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو، امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں میں تیزی آ گئی ہے۔ حکام لاپتا افراد کی تلاش، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق رواں سال کے دسویں طوفان ’میساک‘ کے باعث گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں نے دریائے پرل کے طاس میں شدید سیلابی صورتحال پیدا کر دی، جس سے متعدد شہر اور قصبے زیر آب آ گئے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔
Affected by Typhoon Maysak, heavy rains caused severe floods, fallen trees and trapped residents across Guangxi. 🌧️🚒
Emergency rescuers, police and road workers rush to the frontlines, evacuate stranded villagers, clear blocked roads and safeguard lives amid harsh weather… pic.twitter.com/nMznIwRsqJ
— Jiascinating (@Jiascinating) July 11, 2026
حکام کے مطابق امدادی ادارے لاپتا افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، خوراک، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی طرز پر چین کے امدادی اہلکار کشتیوں اور عارضی پلوں کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد تک پہنچ رہے ہیں۔

گوانگ شی کے شہر گوئی گانگ میں ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں گھرے طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، جبکہ کن ژو شہر کے ناپینگ ٹاؤن میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا اور بزرگ شہریوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں سیلاب کے باعث تقریباً 900 سانپ فرار، سرچ آپریشن جاری
سیلابی پانی اترنے کے بعد کننان ضلع اور ہینگ ژو شہر کے یون بیاو ٹاؤن میں سڑکوں سے کیچڑ، ملبہ اور رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ بجلی کی بحالی کے لیے تکنیکی عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی لائنیں بحال کر رہا ہے، جبکہ صفائی اور جراثیم کش اسپرے کی کارروائیاں بھی جاری ہیں تاکہ وبائی امراض کے خطرات سے بچا جا سکے۔
Chinese President Xi Jinping has urged all-out efforts in organizing flood emergency rescue, disaster relief, treatment of the injured and resettlement of the affected people after multiple regions were hit by floods. pic.twitter.com/gxuBHoupZ8
— People's Daily, China (@PDChina) July 7, 2026
متعدد علاقوں میں پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور بند سڑکوں پر شہریوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، جبکہ عارضی پناہ گاہوں میں متاثرہ خاندانوں، خصوصاً بچوں اور طلبہ کی رجسٹریشن اور دیکھ بھال کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام مرحلہ وار جاری رہیں گے اور بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، تعلیمی اداروں اور عوامی سہولیات کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امدادی اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔














