اعظم نذیر تارڑ کی سعودی فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات، خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے مملکت سعودی عرب کی فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر میمونہ الخلیل سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خواتین کے حقوق، خاندانی نظام اور او آئی سی کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے سعودی عرب کی سماجی و اقتصادی اصلاحات، خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور باہمی تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اسلام نے خواتین کو تعلیم، وراثت، کاروبار اور معاشرتی زندگی میں بھرپور حقوق عطا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہؓ، حضرت عائشہؓ اور حضرت فاطمہؓ خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہاکہ پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے خاتون وزیرِاعظم منتخب کی، جبکہ آج پاکستانی خواتین قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاکستان اور مملکت سعودی عرب نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے، خاندانی نظام کے استحکام اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لارڈز میں خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو 270 رنز سے ہرادیا

ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

ایران نے معاہدہ توڑ دیا، اب سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے متنازع مراعات واپس لینے کا اعلان، ’ایک ہفتے میں تمام ترامیم واپس لیں گے‘

چین نے پاکستانی مکئی کی درآمدات کے لیے اپنی منڈی کھول دی، ملک میں قیمت کنڑول رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ