علما کا اتحاد امت مسلمہ کی وحدت اور استحکام کی ضمانت ہے، مولانا فضل الرحمان

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ کی وحدت اور استحکام کی ضمانت علما کے اتحاد میں ہے، جبکہ اسلامی اخوت اور باہمی تعاون وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے رابطۂ عالمِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، رابطۂ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، مفتی تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری اور دیگر جید علمائے کرام نے شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں علمائے کرام اور مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان، اخوت اور مشترکہ اسلامی مفادات پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات امتِ مسلمہ کے لیے قوت کا سرچشمہ ہیں، جبکہ دونوں ممالک کا رشتہ تاریخ، عقیدے اور بھائی چارے سے مضبوط ہے۔

رابطۂ عالمِ اسلامی کی خدمات قابلِ تحسین قرار

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رابطۂ عالمِ اسلامی امت کے اتحاد، اعتدال اور رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کی خدمات پوری امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے رابطۂ عالمِ اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی پاکستان آمد کو خوش آئند اور باعثِ مسرت قرار دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا اس بابرکت علمی اجتماع کے انعقاد میں کردار قابلِ قدر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کے مشترکہ مسائل کا حل اتحاد، اعتدال اور باہمی تعاون میں ہے، جبکہ علماء امت کا اجتماع خیر، برکت اور وحدتِ امت کا پیغام ہے۔

سعودی قیادت اور مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

مولانا فضل الرحمان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، سلامتی اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی، جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیابی، استحکام اور خیر و برکت کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ان شااللہ مزید مضبوط ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علما کی مشترکہ کوششیں امتِ مسلمہ کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے