نیب ترامیم کے بعد اپیلیں کہاں سنی جائیں گی؟ اہم کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں نیب قوانین میں کی گئی حالیہ ترامیم کے بعد زیر التوا اپیلوں کی سماعت سے متعلق اہم کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں نیب ریکوری کیس کی سماعت، ماضی سے نیب ترامیم کے اطلاق پر اہم سوالات

وفاقی حکومت نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ نیب ترامیم کے بعد زیر التوا اپیلیں آئینی عدالت کو منتقل کی جائیں۔

وفاقی حکومت کے مطابق زیر التوا اپیلوں کے ساتھ ساتھ ضمانت سے متعلق مقدمات بھی آئینی عدالت ہی منتقل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ نے مارچ میں نیب قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نیب اپیلیں سننے کا اختیار آئینی عدالت کو دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب ترامیم کی بحالی، احتساب بیورو نے عمران خان کے خلاف نیا توشہ خانہ کیس واپس لے لیا

اب 3 رکنی بینچ یہ فیصلہ کرے گا کہ نیب قانون میں کی گئی اس ترمیم کا اطلاق صرف نئے مقدمات پر ہوگا یا زیر التوا اپیلوں اور دیگر مقدمات پر بھی اس کا نفاذ ہوگا۔

یہ فیصلہ نیب سے متعلق متعدد زیر التوا مقدمات کی آئندہ سماعت کے فورم کے تعین کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں