وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحا پہنچ گئے ہیں۔
دوحا ایئرپورٹ پر آمد پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین
اپنے دورے کے دوران، وزیرِ اعظم شہباز شریف قصرِ لوسیل کا دورہ کریں گے جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔
Doha: 13 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif, accompanied by former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif, arrived in Doha on a one-day visit to the State of Qatar.
Upon arrival at Doha Airport, the Prime Minister, former Prime Minister Nawaz Sharif, and the… pic.twitter.com/tfv9mPFt1E
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 13, 2026
ملاقات کا مرکزی مقصد قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
وزیرِ اعظم کے ہمراہ جانے والے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔














