آئی فون کے نئے نظام میں بچوں کے تحفظ کے لیے بڑے اقدامات، والدین کو مزید اختیارات مل جائیں گے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے موبائل نظام آئی او ایس 27 میں بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد والدین کو اپنے بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں پر بہتر نگرانی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ، تجارتی راز چرانے کا الزام

ایپل نے گزشتہ ماہ ہونے والی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں ان نئی سہولتوں کا اعلان کیا، جنہیں کمپنی نے گزشتہ کئی برسوں میں والدین کے کنٹرول کے نظام میں سب سے بڑی تبدیلی قرار دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت 17 سال یا اس سے کم عمر بچوں کے لیے پیغامات، ویڈیو کال، قریبی رابطے سے فائلوں کی منتقلی، مشترکہ تصویری البمز، رابطہ فہرست اور دیگر سہولتوں میں برہنگی، تشدد اور خونریز مناظر پر مشتمل تصاویر یا مواد خودکار طور پر دھندلا کر دیا جائے گا تاکہ بچے نامناسب مواد سے محفوظ رہ سکیں۔

 

ایپل نے بچوں سے متعلق غیر قانونی یا ہراساں کرنے والے مواد کی شکایت درج کرانے کا نیا نظام بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جسے ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا، برازیل، امریکا اور برطانیہ میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے فولڈایبل فون کے حصول کے لیے صارفین کو کتنا انتظار کرنا پڑسکتا ہے؟

کمپنی کے مطابق بچوں کے لیے اکاؤنٹ بنانے کا عمل بھی آسان بنا دیا گیا ہے، جو اب تقریباً چھ منٹ میں مکمل ہو سکے گا۔ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے یہ اکاؤنٹ لازمی ہوگا، جبکہ 18 سال تک کے صارفین بھی اسے استعمال کر سکیں گے۔ والدین ابتدا ہی سے یہ طے کرسکیں گے کہ کون سی ایپس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔

ایپل نے دو نئے اجازت نامہ نظام بھی متعارف کرائے ہیں۔ ‘اجازت لے کر براؤز کریں’  کے تحت اگر بچہ سفاری میں کسی نئی ویب سائٹ پر جانا چاہے تو پہلے والدین سے اجازت طلب کرنا ہوگی، جس کی اطلاع والدین کو پیغام کے ذریعے موصول ہوگی۔ اسی طرز کا ایک اور نظام فون، ویڈیو کال اور پیغام رسانی کی ایپس میں نئے رابطے شامل کرنے کے لیے بھی نافذ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسکرین ٹائم کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ والدین مختلف اقسام کی سرگرمیوں، جیسے تفریح، کھیل اور سماجی رابطے کی ایپس کے لیے الگ الگ وقت مقرر کر سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر، مثلاً بچوں کے مطالعے کے اوقات میں، مخصوص ایپس یا کھیلوں تک رسائی بھی روک سکیں گے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات سے بہتر تحفظ فراہم کرنا اور والدین کے لیے نگرانی کا عمل آسان بنانا ہے۔ کمپنی نے والدین کی رہنمائی کے لیے بچوں کی آن لائن حفاظت سے متعلق ایک خصوصی معلوماتی ویب صفحہ بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا

زبانوں کا فوری ترجمہ کرنے والا منفرد آلہ، طالبہ نے کم قیمت ڈیوائس تیار کر لی

مصنوعی ذہانت کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر، عالمی ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

سراج رئیسانی کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، دہشتگرد امن و استحکام کا راستہ نہیں روک سکتے : سرفراز بگٹی

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ