پاکستان اور امریکا نے انسدادِ دہشت گردی، سائبر کرائمز کی تحقیقات اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرتے ہوئے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو انتہائی اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کررہا ہے، ڈونلڈ بلوم
ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، خصوصی تربیت، وسائل کی فراہمی اور دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کاش پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی کی میزبانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
An honor to host the Pakistan Ministry of Interior, Mohsin Naqvi, here at Headquarters – the @FBI deeply appreciates their support as we protect US interests in the region. Important discussion surrounding facilitating resources and specialized training to combat counterterrorism… pic.twitter.com/cFEuigwiZM
— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) July 13, 2026
کاش پٹیل نے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔
’ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔‘
مزید پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف
ایف بی آئی ڈائریکٹر کے مطابق ملاقات کے دوران انسدادِ دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام، سائبر جرائم کی تحقیقات، خصوصی تربیت اور ضروری وسائل کی فراہمی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کاش پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان شراکت داری نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے پرامید ہیں۔
An honor to host the Pakistan Ministry of Interior, Mohsin Naqvi, here at Headquarters – the @FBI deeply appreciates their support as we protect US interests in the region. Important discussion surrounding facilitating resources and specialized training to combat counterterrorism… pic.twitter.com/cFEuigwiZM
— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) July 13, 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کے 5ویں پولیس سربراہان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد واشنگٹن پہنچے تھے۔
اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، انہوں نے کہا کہ ان کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے انتہائی مثبت اور مفید ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسدادِ دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کے تبادلہ پروگرام سمیت باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔














