’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فوجی جوانوں کی قربانی سے متعلق بیان پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور تجزیہ کار فہیم گوہر بٹ نے ان کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔

مزید پڑھیں: فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ذرا ہوش سنبھال کر بات کریں، یہ فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ اس فوج کا ایک ایک جوان دہشتگردوں اور دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ہماری حفاظت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کے بقول پاک فوج، شہدا اور سپہ سالار پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ قومی اداروں کے احترام، اتحاد اور یکجہتی ہی سے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جبکہ قومی مفادات، ملکی خودمختاری اور پاکستان کے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

پیسہ اتنا اہم ہے تو کروڑ روپے لے کر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں، لڑ کر دکھائیں‘

دوسری جانب فہیم گوہر بٹ نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پیسہ اتنا اہم ہے تو کروڑ روپے لے کر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں، لڑ کر دکھائیں‘۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مارشل لا کا ’سب سے بڑا سپورٹر‘ بھی قرار دیا۔
واضح رہے کہ یہ ردعمل مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے فوجی جوانوں کی قربانی اور تنخواہ کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم