’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی پسرور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال کے دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ خالی کمروں میں ائیر کنڈیشنرز چلنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دورے کے دوران وزیر صحت نے اسپتال کے بعض کمروں میں افسران اور عملے کی غیر موجودگی کے باوجود اے سی چلتے دیکھ کر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن اجلاس میں واضح ہدایت دی گئی تھی کہ کوئی بھی اے سی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم پر نہیں چلایا جائے گا پھر بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ’لوگ شدید گرمی سے متاثر ہیں، ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے لیکن یہاں خالی کمروں میں اے سی چلائے جا رہے ہیں۔ آپ کو اندازہ ہے کہ انرجی کرائسز کیا ہے؟ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ کمرے میں کوئی موجود نہیں اور پھر بھی اے سی چل رہا ہے‘۔

وزیر صحت نے موقع پر موجود حکام کو ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر نوجوان لڑکی کے پاؤں سے لپٹ گیا، جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل

وزیر صحت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین سرکاری اداروں میں توانائی کے غیر ضروری استعمال اور انتظامی غفلت پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ کسی نے خواجہ عمران نذیر کے رویے پر تنقید کی تو کوئی ان کے حق میں بات کرتا نظر آیا کہ انہوں نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کیا پراسیکیوٹر جنرل ملک کے بادشاہ ہیں؟‘ سانحہ بلدیہ کیس میں التوا مانگنے پر سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ بار انتخابات، صدر سمیت اہم عہدوں کے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

جنوبی افریقہ کی ناوی پلے نے نوبیل امن انعام جیت لیا، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کا اعتراف

پاکستان میں 5,241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرگئی

بھارتی دارالحکومت دہلی قلعہ بن گیا، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات، میٹرو اسٹیشنز اور شاہراہیں بند

ویڈیو

حیدرآباد: سڑکوں کی زبوں حالی اور بیڈ گورننس، اربوں روپے کہاں جا رہے ہیں اور مقامی مسائل کون حل کرے گا؟

پی ٹی آئی کے 13 سال، چارسدہ کا ایک سوال: ضلع صحت کی سہولیات سے محروم کیوں؟

لانگ مارچ کے دوران خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران کا خدشہ: قیمتیں آسمان پر، حکومتی اقدامات پر سوالات

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی