لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، ایک ہزار نوجوان زرعی گریجویٹس کو میرٹ کی بنیاد پر چین بھیجا جا چکا ہے، جبکہ مزید ایک ہزار بچوں اور بچیوں کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائےگا۔ لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے۔

لائیو اسٹاک کی استعداد کے حوالے سے منعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کہاکہ ملکی لائیو اسٹاک کے شعبے سے متعلق سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے اور وہ اس کے منتظمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم متعارف

وزیراعظم نے کہاکہ ملکی لائیو اسٹاک کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ چین پاکستان کا انتہائی قابلِ اعتماد دوست ہے اور چین کے ساتھ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی ٹرانسفارمیشن سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ لائیو اسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں محنت سے کام کیا جائے تو ایک سال میں معیشت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ لائیو اسٹاک کا شعبہ غذائی تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے اعلان کیاکہ جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان جدید تربیت حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ مصنوعی ذہانت اور جدید طریقوں کے ذریعے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینی ہے۔ ہمیں صوبوں کے ساتھ مل کر ایک طویل سفر طے کرنا ہے اور باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی جانب تیزی سے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے اور ہمارے کسان دن رات محنت کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ کے پہلے ’لائیو اسٹاک کارڈ‘ اور ’فارمر رہنمائی ایپ‘ کا اجرا

وزیراعظم نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان خطے میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں پیچھے ہے، حالانکہ دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر شمار ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوغت جیسے موضوعات پر بچوں کو کھل کر گائیڈ کریں، معروف ماڈل ونیزہ کا والدین کو مشورہ

انیقہ معراج ‘مس ورلڈ’ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ایس سی او بارڈر سروسز سربراہان کا اجلاس: سرحدی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ

اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون