اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار کو فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے پر بند کردیا گیا، جس کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بازار فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد کے سنڈے بازاروں کی بندش کے خلاف ایچ نائن بازار کے اسٹال ہولڈرز سراپا احتجاج، سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ فائر سیفٹی یقینی بنائی جائے، مگر پورا بازار بند کرکے ہزاروں افراد کا روزگار ختم کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ pic.twitter.com/oNJxNfUMHU
— Abdul Rauf Bazmi (@RaufBazmi) October 18, 2026
میڈیا رپورٹ کے مطابق بازار کی بندش پر 200 سے 250 دکانداروں نے باہر دھرنا دیا اور سی ڈی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات پر کروڑوں روپے خرچ کرچکے ہیں۔
بازار بند ہونے سے دکانداروں کا کاروبار متاثر ہوا ہے، جب کہ شہری بھی سستی اشیا کی خریداری سے محروم ہوگئے ہیں۔










