وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں کل تعلیم کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہوگا، جب وزیراعلیٰ مریم نواز کے مفت اور معیاری تعلیم کے وژن کے تحت 65 نواز شریف اسکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں میں داخلوں کے لیے 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو اس منصوبے پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جب صوبے بھر میں 65 نواز شریف اسکول آف ایمیننس باقاعدہ طور پر فعال ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فائنانسنگ اسکیم کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود مختلف ڈویژنوں کا دورہ کرکے اسکول آف ایمیننس کا افتتاح کریں گی، جبکہ ان منصوبوں کے ذریعے پنجاب معیاری تعلیم کے میدان میں ایک اور اہم قدم آگے بڑھا رہا ہے۔
رانا سکندر حیات کے مطابق 65 نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے 71 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جس سے اس منصوبے میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی اور اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکولوں میں ایک ایک نشست پر متعدد بچے ویٹنگ لسٹ میں موجود ہیں۔
Quality education should never be limited by financial barriers.
CM Maryam Nawaz empowering Punjab's future. The Nawaz Sharif Centers of Eminence offer zero tuition fees for students from families earning less than PKR 200,000 per month.#cmmaryamnawaz #icd #punjabgovernment pic.twitter.com/VIepbX1CRG
— Information And Culture Department (@infoculturedept) July 14, 2026
انہوں نے کہا کہ اسکول آف ایمیننس میں بڑی تعداد میں درخواستیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ والدین کا سرکاری اسکولوں پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکول عالمی معیار کے مطابق قائم کیے گئے ہیں اور ان میں متوسط طبقے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ آمدنی والے خاندان بھی اپنے بچوں کو داخل کروانا چاہتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ داخلوں کے عمل میں مکمل طور پر میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول آف ایمیننس کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک وسیع کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلد ہی 300 نواز شریف اسکول آف ایمیننس مکمل کرکے فعال کر دیے جائیں گے۔













