اے آئی کا بنایا گانا کیسے پہچانیں گے؟ موسیقی کی دنیا نے نیا نظام متعارف کرا دیا

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسیقی کی عالمی صنعت سے وابستہ بڑے اداروں نے مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کیے جانے والے موسیقی کے مواد کی شناخت کے لیے ایک نیا رضاکارانہ لیبلنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ واضح طور پر آگاہ کرنا ہے کہ کسی گانے کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کا کس حد تک استعمال کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی فونوگرافک انڈسٹری (IFPI) اور ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکہ (RIAA) نے یہ نظام چھ دیگر بڑی تنظیموں جن میں گریمی ایوارڈز سے وابستہ ادارہ بھی شامل ہے کے تعاون سے متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ماڈل میں انسانی دماغ سے مشابہ نظام کا انکشاف

مشترکہ بیان میں دونوں اداروں کے سربراہان نے کہا کہ موسیقی کے شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ کسی گانے میں جنریٹو اے آئی استعمال ہوئی ہے یا نہیں، اور اگر ہوئی ہے تو کس حد تک۔ ان کے مطابق نئے لیبلز شفافیت کو فروغ دینے اور صارفین کو آسان انداز میں معلومات فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوں گے۔

نئے نظام کے تحت دو لیبل متعارف کرائے گئے ہیں۔ پہلا ‘AI-Generated’ ہوگا، جو ان گانوں پر استعمال کیا جائے گا جن کے تمام یا زیادہ تر تخلیقی عناصر مصنوعی ذہانت نے تیار کیے ہوں۔ اس میں وہ گانے بھی شامل ہوں گے جو مکمل طور پر اے آئی پرامپٹس سے تخلیق کیے گئے ہوں یا جن کی مرکزی آواز اور اہم سازوں کی دھنیں بھی اے آئی نے تیار کی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پردہ پوش مسلمان خواتین کو کس طرح اے آئی کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے؟

دوسرا لیبل ‘AI-Assisted’ ہوگا جو ان گانوں کے لیے مخصوص ہے جو بنیادی طور پر انسانوں نے تخلیق کیے ہوں تاہم ان میں کچھ تخلیقی عناصر مصنوعی ذہانت کی مدد سے شامل کیے گئے ہوں۔ اس زمرے میں مرکزی گلوکاری اور بنیادی سازوں کی پرفارمنس انسانوں کی جانب سے ہونا لازمی ہوگی۔

موسیقی کی صنعت کا کہنا ہے کہ یہ رضاکارانہ لیبلنگ سسٹم عالمی سطح پر اپنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اسے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز بھی اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے امریکی حکومت کو 5فیصد شراکت کی تجویز کیوں دی؟

ادھر میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم Deezer پہلے ہی اے آئی سے تیار کردہ گانوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والے تقریباً نصف نئے ٹریکس مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے جاتے ہیں جبکہ جون میں متعارف کرایا گیا اس کا AI Music Detector 99.8 فیصد درستگی سے ایسے گانوں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب رواں سال ایپل میوزک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ ہونے والے ایک تہائی سے زائد نئے گانے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن (DIMA) جو ایپل میوزک، ایمیزون میوزک اور اسپاٹیفائی سمیت متعدد اسٹریمنگ کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ درست اے آئی میٹا ڈیٹا صارفین کو زیادہ شفاف معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اسپاٹیفائی بھی رواں سال”Verified by Spotify” لیبل متعارف کرا چکا ہے جس کا مقصد فنکاروں کی مستند شناخت کی تصدیق کرنا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی شناخت یا نقالی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب