جماعت اسلامی نے دھرنا دیا تو انہیں منانے جاؤں گا، مرتضیٰ وہاب

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی نے دھرنا دیا تو وہ ان کے پاس جائیں گے اور منائیں گے۔

کراچی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم ہال سے باہر مرتضیٰ وہاب کا صحافیوں کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ صحافیوں نے انہیں مبارک باد دی تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرا میئر ہونا اچھا لگتا ہے لیکن جب تک حلف نہیں اٹھاتا میئر نہیں ہوتا، میں ٹیکنیکل آدمی ہوں۔

ایک صحافی نے کہا کہ آپ بہت مسکرا رہے ہیں، یہ بتائیں کہ کراچی کے شہریوں کے لیے کیا خوشخبری ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مسکراتا رہتا ہوں جس سے مسائل کم ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا:’ میں اپنی کامیابی کا اعلان نہیں کرسکتا، کیوں کہ یہ میرا کام نہیں ہے۔ میرا کام الیکشن لڑنا تھا، وہ کر لیا۔ جس کا جو کام ہے وہ کرے۔  میرے جتنے ووٹر تھے تمام آئے اور سب نے میرے لیے ہاتھ بھی کھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی نے دھرنا دیا تو ان کے پاس جائیں گے اور انہیں منائیں گے کیوں کہ سیاسی معاملات سیاسی انداز ہی میں حل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم میرے بڑے بھائی ہیں۔ سارا دن میں اور حافظ نعیم گپ شپ کرتے رہے ہیں۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کھانا لینے باہر آئے ہیں، کیا حافظ نعیم الرحمن کے لیے بھی کھانا لے کر جائیں گے؟ اس کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو کھانا سب کے لیے منگوایا ہے وہی حافظ صاحب بھی کھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فتح کا جشن کراچی والوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں پر منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے